واللہ دعا اب کی خالی نہیں جاتی
Poet: UA By: UA, Lahoreدل مانگ لو، یا جان لو، انکار نہ ہوگا
ہم سے تمہاری بات تو ٹالی نہیں جاتی
کر دیکھی ہیں جناب ! تدابیر بے شمار
دِل سے تمہاری یاد نکالی نہیں جاتی
اپنے لئے پانا جسے ممکن نہیں ہوتا
وہ آرزو ہم سے کبھی پا لی نہیں جاتی
جام و سبو کی آرزو کیا خاک کریں گے
جن کے گلے سے ایک پیالی نہیں جاتی
تکیہ جنہیں رہتا ہے اللہ کی ذات پر
واللہ دعا ان کی خالی نہیں جاتی
More General Poetry






