واہ! مُسافر دنیا کے تو کتنا بھولا بھالا ہے
پُر ہے سارا مُنہ تیرا، ٹھونسے مگر نوالا ھے
واہ! مُسافر دُنیا کے تو کِتنا بھولا بھالا ہے
جو چاہے سو کرتا ہے، لیکن آہیں بھرتا ہے
اور بھی مخلوقات مگر، تیرا بھید نرالا ہے
واہ! مُسافر دنیا کے تو کِتنا بھولا بھالا ہے
آنکھ میں تیری کیا اُترا، گدلا کیا ؟ کیا سُتھرا؟
خنز و خیر بلا جانے، جو آئے سو اعلی ہے
واہ! مُسافر دنیا کے تو کتنا بھولا بھالا ہے