Add Poetry

واہ کیا خوب یکجہتی کا درس ملتا ہے

Poet: Safiya Shamim Ahmed By: Safiya Shamim Ahmed, mumbai

واہ کیا خوب یکجہتی کا درس ملتا ہے
ملک کو ملک سے اک نیا سبق ملتا ہے

سنا ہے ھند والوں یہ ہے جنت نشاں
باغ رضواں سے تو اہل کا خوں نکلتا ہے

وجود تاج محل فسانہ عشق بن گیا
گرا کے بابری مسجد دھرم کا ثبوت ملتا ہے

اے عزیزان وطن نہ پاؤ گے چین تم کبھی
کبھی گاندھی تو کبھی کرکرے کا اتیہاس بنتا ہے

نہ کرو امن کی باتیں اے شیطان وطن
ہو چکی دل آزاری فقط دل جلتا ہے

Rate it:
Views: 340
18 Jul, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets