وجہ کچھ اور ہے جاناں!
Poet: UA By: UA, Lahoreاشک ہم سے چھپانے کی وجہ کچھ اور ہے جاناں
تمہارے دور جانے کی وجہ کچھ اور ہے جاناں
تمہاری بے رخی اخلاص سے عاری دِکھائی دے
حقیقت کو چھپانے کی وجہ کچھ اور ہے جاناں
بھلے تم کچھ نہیں کہتے مگر ہم جان لیتے ہیں
ہم کچھ نہ بتانے کی وجہ کچھ اور ہے جاناں
تمہاری ان کہی میری سماعت میں سنائی دے
سنا کر نہ سنانے کی وجہ کچھ اور ہے جاناں
جِنہیں عظمٰی ہم اپنے آپ سے بہتر سمجھتے ہیں
انہیں ہی نہ سمجھانے کی وجہ کچھ اور ہے جاناں
More General Poetry






