وطن میں امن

Poet: Maqsood Nazir OMI By: Maqsood Nazir OMI, Quetta

اے خدا میرے وطن کو پُر امن بنا دے
میرے وطن میں امن کی فضل اُگا دے

برسے رحمت کی برکھا اس پاک دھرتی پہ
ہر باسی کے چہرے پہ مسکراہٹ لا دے

پاکستان ہے گلدستہ ہر رنگ کے پھولوں کا
اس چمن کو اک مخلص مالی عطا دے

دُعا ہے اے خدا تیری بارگاہ الہیٰ میں
دہشتگردی سے پاک و صاف بنا دے

حیوان بنے بیٹھے ہیں حکمران اب تو
مقصود کو انسان کا اصلی چہرہ دیکھا دے

Rate it:
Views: 496
22 Jul, 2015