ہم حق کی جنگ لڑتے ہیں
نہ کسی سے پہل کرتے ہیں
جب آئے جنگ کی گھڑی
دشمن نچوڑ کہ رکھتے ہیں
یہ پاک چادر اوڑھتے ہیں
پاک دھرتی پہ سوتے ہیں
کوئی میلی نظر ڈالے گر
آنکھیں خنجر سے پھوڑتے ہیں
ہماری جانب قدم بڑھا
تیرے جسم کے ٹکڑے کر دیں گے
اپنی زمین کی فکر کر
ہم تیرے انگ جلا دیں گے
جو سنی چیخیں انسانیت کی
تیرا دل تو ذرا نہ پھٹتا تھا
اب تیری چیخیں بلند ہونگی
زمین بھی تجھ تنگ ہوگی
دھول ، مٹی چٹائیں گے
تجھے ایسا سبق سکھائیں گے