وفا داری نبھاتے ہی رہیں گے
Poet: UA By: UA, Lahoreوفا داری نبھاتے ہی رہیں گے
انہیں چاہتے ہیں چاہتے ہی رہیں گے
ہمیں ان کی تمنا ہے انہیں ہم
جتاتے ہیں جتاتے ہی رہیں گے
انہیں ہم بھول نہ پائیں گے ہرگز
وہ یاد آتے ہیں آتے ہی رہیں گے
انکے جلوے تمام آنکھوں میں
اتر آتے ہیں آتے ہی رہیں گے
وقت بے وقت وہ خیالوں پہ
چھا جاتے ہیں چھاتے ہی رہیں گے
نگاہوں کی طرح دل کو وہی بس
نظر آتے ہیں آتے ہی رہیں گے
وہ اپنی ان کہی ہم سےہمیشہ
چھپاتے ہیں چھپاتے ہی رہیں گے
ہم ان کی ہر کہانی اپنے دل کو
سناتے ہیں سناتے ہی رہیں گے
ہمارے روح کو عظمٰی وہی تو
لبھاتے ہیں لبھاتے ہی رہیں گے
More General Poetry






