Add Poetry

وقت بدلتا رہتا ہے

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONG

وقت بدلتا رہتا ہے انسان بدلتے رہتے ہیں
مخلوُق بدلتی رہتی ہے ادیان بدلتے رہتے ہیں

کبھی مارا مارا پھرتا ہے روزگار ملے نہ انساں کو
یہ ترسی ترسی دُنیا ہے یہاں پیار ملے نہ انساں کو
یہاں انساں بُہت ا کیلا ہے دلدار ملے نہ انساں کو
یہ دُنیا کیسی دُنیا ہے اسرار ملے نہ انساں کو

یہاں انساں ہی اس دُنیا کی داستان بدلتے رہتے ہیں
وقت بدلتا رہتا ہے انسان بدلتے رہتے ہیں

یہاں ہر پل پھُول بکھرتے ہیں یہاں کلیاں مّسلی جاتی ہیں
یہاں دلوں کے سود ے ہوتے ہیں آرزُوئیں کچُلی جاتی ہیں
یہاں اّرماں کب نکلتے ہیں یہاں عزتیں ا ُتاری جاتی ہیں
یہاں جسموُں کا بیوپار بھی ہے اور عصمتیں لوُٹی جاتی ہیں

روٹی کے ُٹکڑے کی خاطرایمان بدلتےرہتے ہیں
وقت بدلتا رہتا ہے انسان بدلتے رہتے ہیں

کبھی اپنے دیس میں پرد یسی انسان کو بننا پڑتا ہے
کبھی فرض کی خاطر بن باسی انسان کو بننا پڑتا ہے
کبھی مجبُوری میں مُجرم بھی انسان کو بننا پڑتا ہے
اپنوُں کے ہا تھوُں دُکھی بھی انسان کو بننا پڑتا ہے

مفادات کی خاطر یہاں پیمان بدلتے رہتے ہیں
وقت بدلتا رہتا ہے انسان بدلتے رہتے ہیں

انسانوں کے جنگل کو اب چھوڑ ہی دینا بہتر ہے
اس جنگل کے قانون کو اب توڑ ہی دینا بہتر ہے
اب نفرت کے دریاؤں کا رُخ موڑ ہی دینا بہتر ہے
انساں کےسوئے ضمیرکو جّھنجھوڑ ہی دینا بہتر ہے

اب راہ پہ لانا ہے ان کو نادان بدلتے رہتے ہیں
وقت بدلتا رہتا ہے انسان بدلتے رہتے ہیں

Rate it:
Views: 1264
28 Oct, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets