وقت کا یہ ہی کہنا ہے
قسمت کا لکھا ہونا ہے
جو قسمت میں لکھا ہے
وہ تو ہو کہ رہنا ہے
چاہے لاکھ جتن کر لو
خود کو روک رکھو
یا خود کو باندھ لو
یہ دل تو ایک پرند ہے
چاہے دل کو قید کرو
دل کے پمچھی نے اکدن
قید سے رہا ہونا ہی ہے
وقت کا یہ ہی کہنا ہے
قسمت کا لکھا ہونا ہے
جو قسمت میں لکھا ہے
وہ تو ہو کہ رہنا ہے
دکھ بھی قسمت میں ہوتے ہیں
سکھ بھی قسمت سے ملتے ہیں
ہم نے کسی نے کیا لینا
کیا کسی کو ہم نے دینا ہے
آنکھوں میں نمی کی چمک
لبوں پہ کھلتی مسکان کی لالی
شوخی ہو یا کہ متانت ہو
سب وقت کا دیا گہنا ہے
وقت کا یہ ہی کہنا ہے
قسمت کا لکھا ہونا ہے
جو قسمت میں لکھا ہے
وہ تو ہو کہ رہنا ہے