وقت کی دھول میں کھو گئی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنے آپ سے دور ہو گئی ہے
وقت کی دھول میں کھو گئی ہے
آپ کی دید سے آنکھوں کو پرنور کرنے والی
آپ کی یاد سے اپنے دل کو معمور کرنے والی
آپ کی محبت سے زیست کو مسرور کرنے والی
آپ کی چاہت میں خود کو مغرور کرنے والی
اپنے آپ سے دور ہو گئی ہے
وقت کی دھول میں کھو گئی ہے

Rate it:
Views: 690
19 Feb, 2015