وقتِ رُخصت
Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوالنہیں روتے تمہارے کہنے پر
یہ بھی سُن لو کہ خُوش نہ ہوئیں گے
ہم اگر مل نہ پائے تو کیا ہوا
ہمیں جو بھی ملا وہ کھوئیں گے
وعدہ ہے یہ زمینِ زیست میں ہم
تا ابد دُکھ کے بیج بوئیں گے
ٹھیک ہے خواب میں تم آؤ گے
جِس دن آنا ہُوا تو سوئیں گے
ہم گلہ گھوٹ دیں گے آہوں کا
پر تمھاری قسم نہ روئیں گے
More Sad Poetry






