وہ آج محبت کا ہی اظہار کریں گے
Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsiوہ آج محبت کا ہی اظہار کریں گے
ممکن ہے کہ بے لوث ہمیں پیار کریں گے
خود آج بلایا ہے ہمیں جانا پڑے گا
ان کا تو فقط ہم ابھی دیدار کریں گے
وہ عہد نبھائیں گے محبت بھی کریں گے
ممکن تو نہیں ایسا کہ انکار کریں گے
الزام لگا کر وہ کریں گے ہمیں بدنام
لگتا ہے کہ ایسے ہی گہنگار کریں گے
ہم ان کے نہج جان چکے ہیں وہ یقینا
آئیں گے غمِ ہجر میں دوچار کریں گے
بے لوث کریں گے وہ محبت میں رفاقت
اپنی وہ محبت کا طلب گار کریں گے
بے لوث محبت ہمیں کرتے ہیں وہ شہزاد
پھر کیسے غمِ ہجر میں بیمار کریں گے
More Love / Romantic Poetry






