وہ ایک شخص
Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahoreوہ ایک شخص جو مجھے عزیز تھا زندگی کی طرح
ہجر میں اُس کے حالت ہے اب دیوانوں کی طرح
وہ جو بچھڑا تو پلٹا نہ بے رحم وقت کی طرح
مانگا تھا جسے ہر پل میں نے دُعاؤں کی طرح
سایہ فگن تھا مگر چھوڑ گیا تپتے صحرا میں
تپش چشم تھی جسکی شُعلہ اُلفت کی طرح
اُسکی دلخیز مسکراہٹ، لب و لہجہ تھا بہار میں پھول کی طرح
تشنگی ہے شب فراق میں ادھورے ماہتاب کی طرح
ہمیں تو لے ڈُوبی اُس کو پانے کی تمنا “فائز“
اسی لیے تو حال دل ہے ابتر شاعروں کی طرح
More Love / Romantic Poetry






