Add Poetry

وہ ایک چھوٹی سی بات

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ ایک چھوٹی سی بات
جو تَم نے سَن کے بھی
ان سَی کر دی تھی
اب بھی ہونٹوں تلے لرزتی ہے

وہ ہلکی سی مَسکان
جو تمہارے لبوں پہ
میری ایک بات پہ
آتے آتے رہ گئی تھی
وہ مَسکان اب بھی
میری نِگاہ میں چمکتی ہے

وہ ایک نظر کی حڈت
جو تمہاری نظر سے ہو کے
میرے دل کو دہکا گئی
وہ پہلی نظر کی حدت
اب بھی میرے وجود میں دہکتی ہے

وہ ایک چھوٹی سی بات
جو تَم نے سَن کے بھی
ان سَی کر دی تھی
اب بھی ہونٹوں تلے لرزتی ہے

Rate it:
Views: 401
04 Dec, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets