وہ بد گمان ہو گئے تو میرا کیا قصور
انکے گمان میں تھا شاید کوئی فتور
میں خود کو خطاوار بھلا کس لئے کہوں
میں نے خطا نہیں کی کوئی میرے حضور
اچھی طرح تحقیق کرو جس طرح چاہو
مل جائے گر ثبوت، دیجئے سزا ضرور
حیلے بہانے سے مجھے کھوجتے رہے
حاصل نہ ہوا کوئی تنیجہ تمہیں حضور
کس کام کی وہ نعمت انسان کے لئے
جس کا حصول کر دے انسان کو مغرور
اللہ کی عنایت سب کو نوازتی ہے
انسان کِس حساب میں کرتا رہے غرور
مدفون ہو کہ عظمٰی یہ راز کھلے گا
کِن منزلوں سے گزرے یہ اہلِ القبور