Add Poetry

وہ تو نادان ہے۔۔۔٢

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ تو نادان ہے
اس کی بات کا برا کیوں مناتے ہو
اس کی باتیں کرنا چھوڑو
اسے اپنے حال میں مگن رہنے دو
تم اسے نہ چھیڑو
کیوں اس کے پاس آتے
اس کا دل بہلاتے ہو
وہ تو نادان ہے
اس کی بات کا برا کیوں مناتے ہو
تم تو بس تم ہو
اور وہ تو بس وہی ہے
لیکن رفتہ رفتہ
تم اس جیسے کیوں بن جاتے ہو
وہ تو نادان ہے
اس کی بات کا برا کیوں مناتے ہو
تم خود ہی تو کہتے ہو اکثر
یہ تو کہتے رہتے ہو اکثر
کہ تمہیں اس کی اکثر باتیں
اچھی نہیں لگتی ہیں
پھر کیوں اس کے پاس
اس کے بار بار چلے آتے ہو
وہ تو نادان ہے
اس کی بات کا برا کیوں مناتے ہو
اس پہ کوئی جبر نہیں
پر اس کو اس کی خبر نہیں
اسے تو اتنا بھی پتا نہیں
کہ اس نے کب، کیا، کیوں اور
جو بھی کہا سب کیسے کہہ دیا
وہ تو اپنی حالت سے انجان ہے نادان ہے
تم اس کو کیا سمجھاتے ہو
وہ تو نادان ہے
اس کی بات کا برا کیوں مناتے ہو

Rate it:
Views: 452
17 May, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets