وہ تیرا حاصل نہیں (دوبارہ)
Poet: UA By: UA, Lahoreوہ تیری چاہت ہے
 وہ تیری قسمت نہیں
 یہ جستجو لاحاصل ہے
 وہ تیری منزل نہیں
 وہ تیری محبت ہے
 وہ تیرا حاصل نہیں
 
 انتباہ کرتے ہوئے 
 وقت کی پکار سن
 چھوڑ سر پہ سوار دھن
 اس راستے سے لوٹ آ
 مڑ کر نہ دیکھ واپس نہ جا
 تجھے علم ہے کچھ تیرے بس میں نہیں
 چاہت کو قسمت بنانا یہ تیری قدرت نہیں
 اپنا دامن سکھ سے بھر لے
 اپنی قسمت کو اپنی چاہت کر لے
 لاحاصل کو چھوڑ کر
 منزل کی جستجو کر
 محبت کا حصول تیری پہنچ سے دور ہے
 تو بے اختیار ہے تو مجبور ہے
 فکر سے کام لے
 پرکھ لے، جان لے
 سمجھے لے، مان لے
 دانائی کیا ہے ،حکمت کیا ہے
 زندگی کی دائمی حقیقت کیا ہے
 
 قسمت کا رخ موڑ دے
 محبت کی چاہت چھوڑ دے
 منزل کی جستجو کر
 حاصل سے محبت کر
 
 وہ تیری چاہت ہے
 وہ تیری قسمت نہیں
 یہ جستجو لاحاصل ہے
 وہ تیری منزل نہیں
 وہ تیری محبت ہے
 وہ تیرا حاصل نہیں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 