وہ جو ضِد پہ اڑ گئے
کچھ نہ کچھ تو کر گئے
کرنیوالے کیا کیا کر گئے
ڈرنے والے ڈر ڈر مَر گئے
کِتنے بیڑے غرق ہوگئے
کِتنے بیڑے تَر گئے
پَستہ ہمت جو تھے اپنی
تنگ دِلی پہ سڑ گئے
لیکن ہِمّت والے اپنی
قسمت سے بھی لڑ گئے
کچھ نہ کچھ تو کر گئے
وہ جو ضِد پہ اڑ گئے