وہ جو کبھی لکھے ہی نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں نے تیرے سارے خط جلا دیئے ہیں
وہ جو تو نے مجھے کبھی لکھے ہی نہیں
میں نے تیرے سارے وعدے بھلا دئیے ہیں
وہ جو تو نے مجھ سے کبھی کئے ہی نہیں
میں نے اپنی آنکھوں سے سارے خواب ہٹا دیئے ہیں
وہ خواب جو تو نے مجھے کبھی دکھائے ہی نہیں
یادوں کے حسین پل اپنے دل سے مٹا دئے ہیں
وہ پل جو مجھے تجھ سے کبھی ملے ہی نہیں
میں نے اپنے سارے ارمان گہری نیند سلا دئیے ہیں
وہ جو تو نے میرے لئے خود میں کبھی جگائے ہی نہیں
میں نے تیرے سارے خط جلا دیئے ہیں
وہ جو تو نے مجھے کبھی لکھے ہی نہیں
More General Poetry






