وہ جو ہم سے خفا ہیں - ترمیم و اضافہ کے ساتھ
Poet: UA By: UA, Lahoreوہ جو ہم سے خفا ہیں
وہی درد دل کی دوا ہیں
تم نے جو کئے ہم پہ
کیا وہ ستم روا ہیں
وفا کے معنی پتا نہیں
کہتے ہیں اہل وفا ہیں
پانے فرض ادا کر لیں
اب تک جو قضا ہیں
کیوں سزا بھگتیں آخر
وہ جو بے خطا ہیں
ان کے نام کئے ہیں سب
جتنے حرف دعا ہیں
عظمٰی اپنے قیدی ہیں
بظاہر تو ہم رہا ہیں
More General Poetry






