وہ حسین صبح کب ھو گی ؟
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaکہلاوں میں صرف تمہاری
وہ گھڑی کب ھو گی ؟
لکھا جائے میرا اور تمہارا نام
وہ خوبصورت لکھائی کب ھو گی ؟
ہر دعا میں کروں شکر خدا کا
شکریہ خدا دعا کب ھو گی ؟
میری ہر بات تم سے ھو شروع
وہ بات شروع کب ھو گی ؟
آنکھ کھولتے ہی دیکھوں تمہیں
وہ حسین صبح کب ھو گی ؟
تمہارے آنے کا کروں انتظار
وہ انتظارے شام کب ھو گی ؟
تمہارے ہاتھوں میں ھوں میرے ہاتھ
وہ دلکش رات کب ھو گی ؟
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







