وہ خود کو بھول جانا چاہتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

زمانے کو دکھانا چاہتا ہے
وہ خود کو یوں مٹانا چاہتا ہے

جو بندھن ٹوٹنے کو ہی جڑا ہے
اسی کو وہ نبھانا چاہتا ہے

بولوں تو مجھے خاموش کردے
نہ بولوں تو بلانا چاہتا ہے

خفا کرتا ہے جس کو حد سے زیادہ
اسے ہی پھر منانا چاہتا ہے

بہت معصوم سی چاہت ہے اس کی
کہ خود کو چاہے جانا چاہتا ہے

سمندر کی بپھرتی شورشوں میں
خود اپنے کو گنوانا چاہتا ہے

اسے عظمٰٰی یہی کہتے سنا ہے
وہ خود کو بھول جانا چاہتا ہے

Rate it:
Views: 410
11 Jul, 2011