وہ دن بھی جلد ہی آئے گا دیکھنا چشتی
Poet: ایم آر چشتی By: M R Chishti, MUZAFFARPURوہ دن بھی جلد ہی آئے گا دیکھنا چشتی
تجھے رلا کے میں ہو جاؤں گا جدا چشتی
نہ جانے کیوں اسے بھاتا نہیں مرا ہونا
نہیں ہے جس سے مرا کوئی واسطہ چشتی
وہ بات کیا ہے جو تم کو اداس رکھتی ہے
مجھے بتا ؤ میں ہمراز ہوں ترا چشتی
یہ میرا وعدہ ہے میں خود کو راکھ کر دوں گا
نہ مٹ سکے گا دلوں کا جو فاصلہ چشتی
کسی نے پوچھا کہ انسان کس کو کہتے ہیں
ترا ہی نام لیا میں نے بارہا چشتی
یہ بات اور کہ منکر ہیں اپنی ذات کے ہم
وہی جو تیرا خدا ہے وہی مرا چشتی
یہ میرا وعدہ ہے میں خود کو راکھ کر دوں گا
نہ مٹ سکے گا دلوں کا جو فاصلہ چشتی
وہ شخص تیرا نہیں تھا تو بھول جا اس کو
میں سر سے پاؤں تک تیرا ہوں بس ترا چشتی
میں یاد آؤں گا تجھ کو اداس راتوں میں
رکھے گا نام مرا پھر تو بے وفا چشتی
More Love / Romantic Poetry






