Add Poetry

وہ رستے ہمارے جُدا سوچتے ہیں

Poet: عامر ثقلین By: عامر ثقلین , Arifwala

وہ رستے ہمارے جُدا سوچتے ہیں
حقیقت سے ہیں آشنا سوچتے ہیں

بہم سامنے ہم کبھی بھی نہ آئیں
وہ ہیں اتنے مجھ سے خفا سوچتے ہیں

کوئی نام بھی میرا محفل میں نہ لے
یہی دل میں وقتِ دعا سوچتے ہیں

نہیں کرتے یہ سوچ کہ چاند کی دید
ملی مثل میری جفا سوچتے ہیں

گلہ سوچتے ہیں جو شب بھر ہے کرنا
گلہ وہ ہی پہلے کِیا سوچتے ہیں

نہ لے جائے خط میرا قاصد وہاں پر
ہمیشہ یہ میرے پیا سوچتے ہیں

عیاں ہے میرے دل پہ شیشے کی مانند
جو چہرہ وہ اپنا چھپا سوچتے ہیں

ہیں شرماتے جب دیکھتے ہیں وہ شیشہ
مجھے پاس اپنے وہ کھڑا سوچتے ہیں

رہیں گے روابط ہمارے ہمیشہ
یہی لوگ سب با وفا سوچتے ہیں

وہ عامر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں
کبھی اچھا اکثر بُرا سوچتے ہیں

Rate it:
Views: 706
15 Mar, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets