وہ رک گیا مجھے حیوان کہتے کہتے

Poet: By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSA

گونگی ھو گئی زبان آج کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلمان کہتے کہتے

یہ بات تو نہیں کہ مجھے اس پے یقیں نہیں
بس ڈر گیا میں خود کو صاحب ایمان کہتے کہتے

توفیق نا ھوئی مجھے اک وقت کی نماز پڑھوں
اور چپ ھوا مؤذن اذان کہتے کہتے

کسی کافر نے جو پوچھا یہ کیا ھے مہینہ
شرم سے پانی ھو گیا میں رمضان کہتے کہتے

میری شلف میں گرد سے اٹی کتاب کا جو پوچھا
میں گڑھ گیا زمیں میں قرآن کہتے کہتے

یہ سن کر اس نے چپ سادھ لی کہ یوں
جیسے وہ رک گیا ھو مجھے حیوان کہتے کہتے

Rate it:
Views: 1660
09 Apr, 2011