Add Poetry

وہ زرد پتوں کی پہلی بارش (ترمیم)

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

وہ زرد پتوں کی پہلی بارش
اور موسموں کا مچلتے رہنا
وہ گنگناتی لہروں کی سرگم
اور یوں تیری یادوں کا سلگتے رہنا

وہ ننگے پاؤں دھوپ میں چلنا
اور دکھوں کو گنتے رہنا
یوں رتجگؤں کی بنا کے مالا
خود فریبی میں ہنستے رہنا

تھا غموں کا اک گہرا جنگل
اور خوف کی دشوار راہیں
گرا کے بجلی یوں آشیاں پہ
پھر اپنے دل کو مسلتے رہنا

خزاں میں گرتے وہ پیلے موتی
اور انکا درختوں سے پھسلتے رہنا
پھر وہ یاد آئے کہ جاں سے گزرے
اور یوں دکھ سمندر میں ڈھلتے رہنا

Rate it:
Views: 874
17 Jun, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets