Add Poetry

وہ سدا میرے خیالوں میں گفتگو میں رہا

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ مجھ سے کبھی خود سے گفتگو میں رہا
کبھی یاروں میں رہا اور کبھی عدو میں رہا

میں جِسے اپنی ذات کا شریک مانتی ہوں
بلا سبب وہ ہی تکرارِ من و تو میں رہا

جو میری زندگی کے پہلوؤں سے آگاہ ہے
میری بابت وہ ایک شخص دوبدو میں رہا

میں جس کی آرزو میں عمر بھر بھٹکتی رہی
وہ ساری عمر کسی اور جستجو میں رہا

جو میری چاہتوں کا محور و مرکز ہوا ہے
وہ کسی اور ہی چاہت کی آرزو میں رہا

میری وفا بھی اسے روک نہ پائی عظمٰی
وہ سدا میرے خیالوں میں گفتگو میں رہا

Rate it:
Views: 466
03 Apr, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets