وہ ماضی کیا یہ حال کیا ہے
عروج کیسا زوال کیا ہے
آرزو، شوق یا مجبوری ہے
یہ ہجر کیا یہ وصال کیا ہے
دھوپ میں بارش کا برسنا
آسمان کی چال کیا ہے
یہ موسموں کا آنا جانا
گردشِ ماہ و سال کیا ہے
وقت کی چکر بازی ہے سب
پستی کیا ہے کمال کیا ہے
جو مشکل میں آڑ بنے
وہ ماؤرائی ڈھال کیا ہے
وجد میں مستغرق ہو جانا
رقص کیا ہے دھمال کیا ہے
عظمٰی درونِ حیات و ممات
آدمی کی مثال کیا ہے