وہ مجھ سے بڑھ کے میرا اعتبار کرتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

بہت اداس بہت بے قرار کرتے ہیں
وہ جب ہمارے دل پہ وار کرتے ہیں

آج کی بات کو کل کل پہ ٹالنے والے
ہر ایک آج کو کل پہ ادھار کرتے ہیں

میری خاموش نگاہوں میں لکھی تحریریں
جھکی پلکیں اٹھا کے بار بار پڑھتے ہیں

میری اداسیوں کو اک نئی کروٹ دے کر
خزاں کے دور کو وہ پر بہار کرتے ہیں

ایک دنیا جن کے اعتبار کی گواہ ٹھہری ہے
وہ مجھ سے بڑھ کے میرا اعتبار کرتے ہیں

ہر ایک خیال اچھوتا خیال بن جاتا ہے
وہ خیالات پہ جب دھن سوار کرتے ہیں

عظمٰی انہیں اس دل کی کہانی کہہ دو
ہم جن پہ دل و جاں نثار کرتے ہیں

Rate it:
Views: 815
21 Apr, 2009