وہ مجھ میں مجھ سے زیادہ دِکھائی دیتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ مجھ میں مجھ سے زیادہ دِکھائی دیتا ہے
میری سماعتوں میں وہ ہی سنائی دیتا ہے

نگاہوں میں سمایا ہے بس ایک ہی چہرہ
دل کو ہر پل اسی کا خیال سجھائی دیتا ہے

میری روح و جان میں وہ ایسے سمایا ہے
میری ہر ادا میں اسکا عکس دکھائی دیتا ہے

میرے قہقہوں میں، میری سرگوشی میں
میری گفتگو میں اس کا لہجہ سنائی دیتا ہے

وہ مجھ میں مجھ سے زیادہ دِکھائی دیتا ہے
میری سماعتوں میں وہ ہی سنائی دیتا ہے

Rate it:
Views: 934
24 Oct, 2014