Add Poetry

وہ مغرب سے بادل آئے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ مغرب سے بادل آئے
بادل آئے گگن پہ چھائے
ٹھنڈی ٹھنڈی پروائی
بادل اپنے سنگ لائے
صبح کا سہانا منظر
اور سہانا بن جائے
موج مستی رنگوں میں
ڈوبے سریلے نغمے
پنچھی پروا پھول اور پتے
قدرت کےنظارے کتنے سچے
ہر ایک منظر اپنی ادا سے
حسن کامل کا جلوہ دکھائے
سحر کا دلکش منظر
خوب نظاسرے دکھائے
اپنی ادا سے ہر منظر
ایسی چھب دکھائے
نظروں کو بھا جائے
دل میں سمایا جائے
تاحد نگاہ جب قدرت کا جلوہ
اپنی چھب دکھلائے
ہر اک ذرہ شجر و ہجر
کائنات کی ہر اک شے
سبحان تیری قدرت کے
نغمے وجد میں گائے
سرخوشی کے عالم میں
جھومتا گاتا جائے
سبحان تیری قدرت کا
ورد زباں پہ آئے
بےساختہ قلب و قالب
سجدے میں جھک جائے
وہ مغرب سے بادل آئے
بادل آئے گگن پہ چھائے
ٹھنڈی ٹھنڈی پروائی
بادل اپنے سنگ لائے
صبح کا سہانا منظر
اور سہانا بن جائے

Rate it:
Views: 450
10 May, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets