Add Poetry

وہ میزباں ہو میرے دِل کا یہ ارمان رہا

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ میزباں ہو میرے دِل کا یہ ارمان رہا
جو میرے دِل کا مکیں ہے وہی مہمان رہا

میرے غمخوار میرے درد آشنا سن لے
میرے جیون میں خوشی کا تو ہی سامان رہا

میں تیری زندگی کا ایسا راز ہوں کہ جِسے
تو جانتے ہوئے بھی جانے کیوں انجان رہا

کبھی جنوں تو کبھی اہلِ خِرد کے ہاتھوں
کوئی نہ کوئی میرے سامنے طوفان رہا

کئی منظر دِکھائے ہیں جہان والوں نے
میری نظر میں مگر ایک ہی جہان رہا

میں جاندار ہوں کہتا رہا یہ سب سے مگر
کِسی نے کچھ نہ سنا اور میں بےجان رہا

ستم شعار نے ستم کیا، تو کیا غم ہے
ستم کے بعد، سنا ہے، وہ پشیمان رہا

میرے عدو میری حالت پہ پریشان رہے
یہ جان کر میں بڑی دیر تک حیران رہا

جِس کی پاکیزہ نگاہی کی گواہ دنیا ہے
میری نظر میں آج تک وہ نوجوان رہا

برق رفتار وقت کی پکار ہے کہ یہاں
کوئی دارا، نہ سکندر، نہ ہی خاقان رہا

جِسے دنیا حقیقت جانتی رہی عظمٰی
خیالِ خام وہ محض غلط گمان رہا

Rate it:
Views: 352
29 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets