وہ پیاری پیاری آنکھیں

Poet: UA By: UA, Lahore

دل کا چین چراتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
شوخی سے مسکراتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
خوابوں میں لے جاتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
نیند سے جگاتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
پیمانوں کے جیسی آنکھوں میں ڈوبتی جاتی ہیں
جادو کوئی جگاتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
پلکوں کے جھروکوں سے جھانکتے ہوئے
دل میں اتری جاتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
خشمگیں--- ریشمی--- سرمئی--- شبنمی
شوخ رنگوں میں ڈھلی وہ پیاری پیاری آنکھیں
دل کا چین چراتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
شوخی سے مسکراتی ہیں وہ پیاری پیاری آنکھیں
 

Rate it:
Views: 508
19 Jan, 2016