وہ کسی کے فریب میں نہیں آتے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMقرض خواہ جب میرے پیچھے پڑے ہوتے ہیں
وہ دن میرے لیے بڑے کڑے ہوتے ہیں
اپنا نام کوئی اتنا بڑا نہیں ہے جاناں
مگر ہمارے سبھی کام بڑے ہوتے ہیں
ہم جس بھی محفل میں چلے جائیں
وہاں دو چار ہم سے سڑے ہوتے ہیں
کسی کم ظرف کو مل جائے کوئی نعمت
ان کے مزاج ساتویں آسماں پہ چڑھے ہوتے ہیں
وہ کسی کے فریب میں نہیں آتے کبھی
جو اچھے استادوں کے پڑھے ہوتے ہیں
جب بھی آتا ہے کسی محفل میں اصغر
سامعیں ہاتھ میں پھول لیے کھڑے ہوتے ہیں
More General Poetry







