Add Poetry

وہ گمشدہ سا باب ہوں میں کائنات کو

Poet: Shafiq Murad By: Shafiq Murad, Frankfurt

وہ گمشدہ سا باب ہوں میں کائنات کو
ملتا نہیں سراغ جسے اپنی ذات کا

ہے کربلائے زیست میں تزئینِ بابِ حسن
الجھا سا مسئلہ ہے حیات و ممات کا

بحرِ جنون ہوں کبھی دشتِ سکوت ہوں
جو کچھ بھی ہوں پیام ہوں میں التفات کا

کھو کر کسی کی ذات میں ہوتاہوں جب نفی
پاتا ہوں پھر سراغ میں اپنے ثبات کا

تشکیل دے رہا ہوں نئے دور کو* مرادؔ
ہر باب کھولنا ہے مجھے کائنات کا
 

Rate it:
Views: 411
03 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets