وہ ہر گز میرا نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ بہت آرام سے کہہ کر
خاموشی سے چلدیا ۔۔۔کہ
“وہ میرا ہرگز نہیں“
اس کے آرام سے کہنے
خاموشی سے چل دینے سے
میرا دِل کتنا ویران ہوا
میرے دِل میں برپا
کیسا طوفان ہوا
اس کے اس سچے بیان سے
یہ میرا بےفکرا دل
کس قدر پریشان ہوا
اسے تو اسکی
خبر ہی نہیں
وہ تو کہہ کر چلا گیا
پر اس دِل کا کیا۔۔؟
جو تسلیم نہیں کر پا رہا
قسمت کی بےپروائی کو
اس کے بیان کی سچائی کو
کہ
“وہ میرا ہرگز نہیں"
 

Rate it:
Views: 489
02 Aug, 2013