وہ ہم پہ نظر عنایت نہیں کرتے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اب وہ ہم پہ نظر عنایت نہیں کرتے
ہم بھی ان سے کوئی شکایت نہیں کرتے

اپنےاس دل میں اتنا پیار بھرا ہے
اسے لٹانے پہ آئیں تو کفایت نہیں کرتے

یہ کیسے پیر ہیں جو خود اپنی تشہیر کرتے ہیں
الله کہ ولی تو دعویٰ ولایت نہیں کرتے

وہ جانتے ہیں کہ ہمیں ڈانٹ سہنے کی عادت نہیں
اپنے برتاؤ میں وہ پھر بھی رعایت نہیں کرتے

آئینے کی طرح ہوتی ہیں اپنی اکثر باتیں
کسی محفل میں بیاں جھوٹی حکایت نہیں کرتے

جانتے ہیں کہ موت ایک تلخ حقیقت ہے اصغر
اسی لیے کئی سالوں سے ہم ڈائیٹ نہیں کرتے

Rate it:
Views: 737
06 Sep, 2008