Add Poetry

وہ ہی خدا ہے وہی خدا ہے (٢)

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

افلاک کی رعنائیوں میں
زمین کی پنہائیوں میں

عکس میں پرچھائیوں میں
سمندر کی گہرائیوں میں

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

پھولوں کی کیاریوں میں
بچوں کی کلکلاریوں میں

جھروکوں اور راہداریوں میں
ڈھلوانوں اور ہمواریوں میں

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

پرندوں کی چہکار میں
رنگوں کی بہار میں

حسن میں سنگھار میں
نور کی قطار میں

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

ہواؤں میں وہ فضاؤں میں وہ
دھوپ میں وہ چھاؤں میں وہ

برسات میں وہ گھٹاؤں میں وہ
بہاروں میں وہ خزاؤں میں وہ

سرابوں میں دریاؤں میں وہ
ہر قریہ ہر گاؤں میں وہ

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

کائنات کی حدود میں
محدود میں لامحدود میں

غائب میں موجود میں
شاہد میں مشہود میں

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

ہوش خرد میں مستی میں
بلندی میں اور پستی میں

ہر نگر میں ہر بستی میں
وہ بستا ہے ہر ہستی میں

وہ ہی ہر جگہ پہ جلوہ نما ہے
جہاں بھی دیکھو وہیں عیاں ہے

سب کا ہے اور سب سے جدا ہے
وہ ہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

Rate it:
Views: 366
20 Mar, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets