Add Poetry

وہ ہی ذات واقفِ حال ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ ہی ذات واقفِ حال ہے
تجھے پِھر یہ کیسا ملال ہے
تیرے درد کا، میرے درد کا
اسے ہر کِسی کا خیال ہے
وہ علیم ہے وہ خبیر ہے
وہ جو ربِ ذوالجلال ہے
جِس دِل میں اسکا قیام ہے
وہ دِل ہی بے مِثال ہے
ہر چہرے میں وہ دِکھائی دے
ہر رخ پہ حسن و جمال ہے
اس ذات پہ جو ایمان ہے
مایوسیوں کو زوال ہے
تو کِس لئے مایوس ہے
تیرے سامنے تو مثال ہے
میری عاجزی میرا فخر ہے
میراٹوٹ جانا محال ہے
کبھی جیت ہے کبھی ہار ہے
یہ ہی زندگی کی چال ہے
کوئی غم نہ کر کِسی ہار کا
حاصِل تجھے بھی کمال ہے
رب کی عطا ہے یہ زندگی
کوئی کیوں کہے وبال ہے
عظمٰی یقیں پہ ایمان ہی
میرے وجود کی ڈھال ہے

Rate it:
Views: 407
31 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets