وہ ہی نہیں سمجھے کہ ہم سمجھائیں کس طرح
وہ ہی نہیں سَنتے کہ ہم سنائیں کس طرح
آنکھوں کے فسانے وہ سب دل کی کہانیاں
وہ مسکراہٹیں وہ من چلی نادانیاں
ہونٹوں کا تبسم نگاہوں کی شرارتیں
کچھ ان کہی اور کچھ کہی چنچل بجھارتیں
نظروں کی شوخیاں وہ دل کی دلنوازیاں
عہد شباب کی انوکھی جانبازیاں
دل کی لگی کے کھیل میں اب تک جو نہ کہی
ذوق جنوں کی اذیتوں میں جو خوشی سہی
وہ ہی نہیں کہتے کہ ہم بتائیں کس طرح
وہ ہی نہیں چاہتے کہ ہم دکھائیں کس طرح
وہ ہی نہیں سمجھے کہ ہم سمجھائیں کس طرح
وہ ہی نہیں سَنتے کہ ہم سنائیں کس طرح