وہاںپہ بولیے صابر جہاں ضروری ہے
Poet: Sabir By: S.Ali Ahmed Sabir, Karachiخیال خاطر آزردگاں ضروری ہے
یہ کار خیر بھی اے صاحباں ضروی ہے
سناؤ داستاں اپنی مگر سلیقے سے
حضور حسن میں حسنِ بیاں ضروری ہے
نظر کے سامنے تم ہو تو دل کرے سجدے
نماز عشق کو کعبہ کہاں ضروری ہے
خموش رہنا ہے بہتر مگر لحاظ رہے
وہاںپہ بولیے صابر جہاں ضروری ہے
More General Poetry






