Add Poetry

ًمیری شاعری میں۔۔۔۔۔

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میری شاعری میں کوئی ڈکشن نہیں ہے
اسی لیےاشعار میں فریکشن نہیں ہے

جب دو دل ملتے ہیں تو کیا ہوتا ہے
کیا بتاؤں میرے پاس اتنی انفارمیشن نہیں ہے

زندگی میں کئی شوق پالے ہیں میں نے
مگر شاعری جیسی کسی میں آڈکشن نہیں ہے

جی چاہتا ہے سبھی دشمنوں کو کھری کھری سناؤں
مگراس بات کی مجھے پرمیشن نہیں ہے

دل پہ ہاتھ رکھ کہ سچ بول رہا ہوں
میری ایک بھی بات فکشن نہیں ہے

اس معاشرے کو سدھارنا میرا مقصد ہے
بگڑے ہوئے کو بگاڑنا اصغر کا مشن نہیں ہے

Rate it:
Views: 511
01 May, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets