Add Poetry

پاس آنے کی مری جاں کویٔ صوُرت بھی تو ہو

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, UK

پاس آنے کی مری جاں کویٔ صوُرت بھی تو ہو
میں چلی آؤ ں تجھے میری ضرورت بھی تو ہو

تُو خفا ہے تو منانا بھی مجھے آتا ہے
پر تِرے پاس کویٔ وجۂ کدوُرت بھی تو ہو

کون جانے کہ مِرے دِل پہ ہیں گھاؤ کِتنے
زخمِ گننے کی کسی دِن مجھے فرصت بھی تو ہو

بھول جاؤں میں سبھی تیری جفایںٔ پل میں
شرط یہ ہے کہ تجھے مجھ سے محبت بھی تو ہو

کیسے ممکن ہے کہ دِل پر نہ اثر ہو کے رہے
تیرے جذبوں میں مگر تھوڑی صداقت بھی تو ہو

سننے والوں کو نہ مسحوُر کریں کیوں عذرا
تیرے اشعار میں لیکن کویٔ نُدرت بھی تو ہو

Rate it:
Views: 523
22 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets