پاکستان ہمارا وطن
Poet: UA By: UA, Lahoreپاکستان ہمارا وطن اور ہم اس کے رکھوالے ہیں
پاکستان ہمارا سورج اور ہم اس کے اجالے ہیں
اس کی عزت اس کی حرمت ہم کو جان سے پیاری
اپنے دیس کا گوشہ گوشہ، گلی گلی ہے نیاری
ہم اس کے قریے قریے چپے چپے کے متوالے ہیں
پاکستان ہمارا وطن اور ہم اس کے رکھوالے ہیں
پاکستان ہمارا سورج اور ہم اس کے اجالے ہیں
وادی وادی دریا دریا صحرا صحرا گاؤں گاؤں
اسکے سمندر اور لہریں اسکی دھوپ اور چھاؤں
ساری دنیا سے سندر، سارے جہاں سے نرالے ہیں
پاکستان ہمارا وطن اور ہم اس کے رکھوالے ہیں
پاکستان ہمارا سورج اور ہم اس کے اجالے ہیں
اپنے دیس کا ہر باشندہ زندہ و رخشندہ رہے
اپنے پرچم کا چان ستارا تابندہ و پائیندہ رہے
ہم جری بہادر شیر جواں زندہ دل، دل والے ہیں
پاکستان ہمارا وطن اور ہم اس کے رکھوالے ہیں
پاکستان ہمارا سورج اور ہم اس کے اجالے ہیں
More General Poetry