ہم ہیں پاکستانی بچے پیارے پیارے
بابا کے پیارے تو ماما کے دلارے
تتلیوں کے پیچھے پھرتے مارے مارے
ملتے ہیں گھر پر کبھی چھت پے تمہارے
علم کے ہیں راہی یہ سارے کے سارے
گنتے ہیں گنتی کبھی کہتے پہاڑے
ہوگی شمعِ علم روشن گھر ہمارے
آسماں پر چمکیں گے جب یہ ستارے
اِن ہی کی ضیاء سے چمکیں جگ یہ سارے
ہیں درخشاں تارے یہ گھر کے ہمارے