پتہ نہیں کیوں
تم اکثر مجھ سے
جھوٹ بولتے ہو
اور میں اکثر ہی
تمہارے جھوٹ پہ
یقین کر لیتی ہوں
پتہ نہیں کیوں
کہ مجھے ہر بار
تمہارا جھوٹ
سچا لگتا ہے
بہت اچھا لگتا ہے
پتہ نہیں کیوں
تم کبھی کبھی مجھ سے
سچ بھی بول لیتے ہو
لیکن میرا دل
بالکل نہیں مانتا
تمہارے سچ کو
مجھے تمہارا سچ
اچھا نہیں لگتا
ذرا سچا نہیں لگتا
پتہ نہیں کیوں
مجھے کڑواہٹ نہیں
بس مٹھاس پسند ہے
سنا ہے کہ صبر کا پھل
بہت میٹھا ہوتا ہے
لیکن یہ صبر۔۔۔۔ہاں صبر
خود بہت کڑوا ہوتا ہے
پتہ نہیں کیوں
سنا ہے کہ سچ کا پھل
بہت میٹھا ہوتا ہے
لیکن سچ ۔۔۔ ہاں سچ
خود بہت کڑوا ہوتا ہے
پتہ نہیں کیوں
پتہ نہیں کیوں