اک حسیں پری تھی
ستاروں میں وہ پلی تھی
دنیا سے بےگانی تھی
پر تھوڑی سی دیوانی تھی
اپنی دھن میں رہتی تھی
تیتلیوں کے سنگ بہتی تھی
آنکھیں بند کرتی تھی
ڈرجاتی تھی
سانسوں کی روانی سے سہم جاتی تھی
خواب نگر سے دنیا کو دیکھا کرتی تھی
دنیا میں آنے کا سوچا کرتی تھی
پری ! پرستان سے باہر کبھی نہ نکلی
اک دن وہ زمین کی دنیا میں آ بسی
جہاں اسے اک دیوانہ ملا
الفت کا گل پھر سہانہ کھلا
ملاقاتوں میں محبت ہوئی
مت پوچھو پھر کیا قیامت ہوئی
شب کو پری اس کی آنکھوں میں سوتی تھی
دن کو دیوانے کے دل میں دھڑکتی تھی
زمیں کی ہوا سے ڈر جاتی تھی
دیوانے کی بانہوں میں سنور جاتی تھی
پر دیس یہ بے گانہ تھا
دو پل کی کہانی تھی
پری کو پرستان واپس جانا تھا
دیوانہ اسے چاھتا تھا
پاگلوں کی طرح اس پر مرتا تھا
پر دیس یہ بےگانہ تھا
پری کو پرستان واپس جانا تھا
وہ پری کو کھونے سے ڈرتا تھا
بےتحاشہ محبت کرتا تھا