پری پیکر
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USAچہرا حسیں
روشن جبیں
انکھیوں میں جوت پیار کی
دل کو لبھائے
قاتل ادا یار کی
کھنکتی ہسی
جلترنگ جیسے ہو موسیقی
بولوں میں جادو
جیسے ساحرہ روبرو ہو کوئی
شرم و حیا
زیور تیرا
احترام یار
رہا دل میں جاں گزیں
اے نازو ادا
پری پیکر چہرا
دل میں بھڑکائے
الفت آتشی
خواب ہے تو
یا حقیقت بتا
کہیں نہ ہو یہ میرے
تخیل کی پروازی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad