پریت لگا کے کیا کرنا

Poet: UA By: UA, Lahore

پریت لگا کے کیا کرنا
نیر بہا کے کیا کرنا
درد چھپا ہی رہنے دو
زخم دِکھا کے کیا کرنا
دِل روتا ہے رونے دے
نین رلا کے کیا کرنا
راز ہمارے دِل میں ہے
تمہیں بتا کے کیا کرنا
خوب تیرا احسان مگر
احسان جتا کے کیا کرنا
خالی پنجرے جیسا گھر
گھر میں جا کے کیا کرنا
عظمٰی بیتے لمحوں کو
یادوں میں لا کے کیا کرنا

Rate it:
Views: 549
18 Sep, 2013