پونڈ کے چار ملے ہیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMایسے بھی سخن کے ٹھیکیدار ملے ہیں
اچھے نہ جن کے کردار ملے ہیں
جنہیں اپنے سوا کچھ نظر نہیں آتا
ہمیں ایسے بھی کچھ فنکار ملے ہیں
سوچا تھا ہم کچھ سیکھیں گے ان سے
وہ تو اپنے ہی پرستار ملے ہیں
خوش مزاج بہت کم دیکھے ہم نے
زندگی میں لوگ تو بے شمار ملے ہیں
خریدے ہیں کچھ لوگوں کے دیوان ہم نے
جو کےایک پونڈ کے چار ملے ہیں
More General Poetry








